سماج میں ایسی بہت کم تنظیمیں، کمیٹیاں ہیں جو عوامی فلاح و بہبود کی خاطر مفت خدمات انجام دیتی ہیں۔ خدمت خلق کا جذبہ لئے آج بھی چند احباب ہیں جو ان کاموں کو بڑے ہی جذبے اور خلوص نیت کے ساتھ کر رہے ہیں۔ انہی میں سے ایک ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں ملتان چیریٹیبل ٹرسٹ ہے جو عوامی کام کو نہایت ہی خلوص کے ساتھ انجام دے رہا ہے۔
کرناٹک کے ضلع بیدر میں ملتان چیر یٹیبل ٹرسٹ کے صدر حکیم شاہ ضیاء الاسلام نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ملتان چیریٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے گزشتہ دو مہینوں سے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بلا مذہب و ملت آن لائن ڈاکیومنٹ صحیح کروانے کی سہولت رکھی گئی ہے جن میں ووٹر کارڈ، آدھار کارڈ، لیبر کارڈ، راشن کارڈ کے علاوہ اسکالرشپ بھی یہاں سے آن لائن اپلائی کیا جارہا ہے اور یہ تمام کام مفت میں ٹرسٹ کی جانب سے کیےجا رہے ہیں۔
صدر حکیم شاہ ضیاء الاسلام نے شہر یان بیدر سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے دستاویزات کو صحیح کروانے کے لئے دفتر مسجد بیدری نواب درگاہ پورہ بیدر میں صبح دس بجے سے دوپہر ایک بجے تک آسکتے ہیں جبکہ جمعہ کو دفتر بند رہے گا۔
میڈیا کانفرنس کے موقع پر حکیم شاہ ضیاء الاسلام صدر کے علاوہ سید منور حسین سیکرٹری، شکیل انجم خازن، سید اسماعیل حسینی مشیرخاص کے علاوہ دیگر موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں:گلبرگہ: کیمپس فرنٹ کے رہنما کی گرفتاری کے خلاف احتجاج