ریٹائرڈ جج و سابق لوک آیوکت جسٹس سنتوش ہیگڑے نے تقریباً 60 ڈاکٹرز کو اپنے ہاتھوں سے اعزاز سرفراز کیا ۔
اس موقع جسٹس ہیگڑےنے کہا کہ یہ ایک بہترین پہل ہے جہاں ڈاکٹروں کی حوصلہ افزائی کی گئی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں شعبہ طب کو ایک کارپوریٹ کی شکل دی جارہی ہے اور میڈیکل نظام کو تجارت کاری بنایا جارہا ہے۔
جسٹس سنتوش نے کہا کہ یہ صرف نظام طب ہی نہیں ہے بلکہ تمامتر شعبوں میں ایک ہی مرض لاحق ہے جس کی بہتری کے لیے ہم سبھی کو جدوجہد کرنی ہوگی۔
اس موقع پر سکائی ڈیگنوسٹک لیب کے بانی و مہتمم ڈاکٹر مزمل نے کہا کہ یہ ادارے کی بنیادی خدمت خلق کے جذبہ کے ساتھ رکھی گئی ہے اور عوام میں مقبولیت نے اس کو بہت ترقی دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہوسکوٹے علاقہ میں جہاں یہ ادارہ واقع ہے وہاں برادران وطن کی تعداد کثیر ہے اور غریب و محروم طبقہ سے تعلق رکھنے والے لوگ زیادہ ہیں۔ اسی مناسبت سے ہمارے یہاں مختلف امراض کا علاج بھی ہوتا ہے اور بیشتر مرتبہ بڑے امراض کا علاج مفت میں کیا جاتا ہے۔