ضلع یادگیر میں ضلع مہیلا کانگریس کی صدر منجولا نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس حکومت میں 400 روپے فی سلینڈر تھا جب کہ موجودہ بی جے پی حکومت میں فی گیس سلینڈر کی قیمت 900 روپیے ہوگئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے سے خاص کر خواتین کو کافی مشکلات پیش آرہی ہیں، آج عام آدمی کو اپنے گزر بسر کے لیے دن و رات محنت و مشقت کرنی پڑ رہی ہے، باوجود اس کے دو وقت کا کھانا سکون سے میسر نہیں ہورہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پٹرول-ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف ٹی ایم سی کا احتجاج
منجولا نے کہا کہ اس کی سب سے اہم وجہ یہ ہے کہ روز مرہ کی زندگی میں استعمال ہونے والی چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے عوام میں بے چینی پائی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی ریاستی و مرکزی حکومت سے اپیل کرتی ہے کہ رسوئی گیس کی قیمت کو جلد از جلد کم کیا جائے.