ETV Bharat / state

Abdulmannan Seth کانگرس اقلتی طبقوں کو مستحکم کرنے کا عزم - کانگرس پارٹی نے اپنے انتخابی وعدوں

سینیئر مائنارٹی رہنما عبدالمنان سیٹھ نے بتایا کہ ریاست میں کانگرس کی قیادت والی ریاستی حکومت اقلیتی طبقوں کے لیے بہتر سے بہتر اسکیمات لانے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ وہ ترقی کی دوڑ میں دوسروں سے آگے نکل سکیں۔

کانگرس اقلتی طبقوں کو مستحکم کرنے کا عزم
کانگرس اقلتی طبقوں کو مستحکم کرنے کا عزم
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 23, 2023, 8:17 PM IST

کانگرس اقلتی طبقوں کو مستحکم کرنے کا عزم

بیدر: کانگرس مائنارٹی سیل کے رہنما عبدالمنان سیٹھ نے کہا کہ کانگرس پارٹی نے اپنے انتخابی وعدوں کو پورا کرنے کے لیے انتخابی منشور میں جن وعدوں کا ذکر کیا تھا۔ اس کو سلسلے میں عمل لا رہی ہے اور اپنے انتخابی وقت میں کہے گئے۔ پانچ وعدوں کو پورا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ریاستی بجٹ میں بھی اقلیتوں کے لیے کانگرس پارٹی نے سنجیدگی سے غور کیا ہے۔ آنے والے دنوں میں کانگرس پارٹی ریاست کے اقلیتوں کے لیے بہتر سے بہتر انتظامات کرتے ہوئے اقلیتوں کو ہر ممکن بہتر سہولیات پہنچانے کا کام کرے گی۔

کرناٹک اردو اکاڈمی ، بورڈ کارپوریشن کے صدور کے انتخابات کو لے کر انہوں نے کہا کہ کانگرس پارٹی ہر شعبے میں بہتر سے بہتر اشخاص کا انتخاب کرتے ہوئے کارپوریشن بورڈ اور کرناٹک اردو اکیڈمی کے چیئرمین بہت جلد منتخب کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:Building Cooperative Society Poll سمیع اللہ خان 515 آرمی بیس ورکشاپ ہاؤس بلڈنگ کوآپریٹو سوسائٹی بنگلورو کے صدر منتخب

انہوں نے کہا کہ علاقہ کلیان کرناٹکا میں اردو زبان زیادہ بولی پڑی اور لکھی جانے والی زبان ہے اس لحاظ سے میں ریاستی اقلیتی وزیر سے اپیل کرتا ہوں کہ علاقہ کلیان کرناٹکا کو زیادہ سے زیادہ نمائندگی دی جائے خصوصا کرناٹکا اردو اکیڈمی کا چیئرمین کا انتخاب علاقہ کلیان کرناٹکا سے کیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.