ETV Bharat / state

Circular Issued on loudspeakers in Karnataka: 'اذان، بھجن کے لیے لاؤڈ اسپیکر کا لائیسنس دیا جانا درست نہیں'

کرناٹک حکومت کی جانب سے ایک سرکلر جاری کرکے سبھی عبادت گاہوں کو لاؤڈ-اسپیکر کے استعمال کے لیے لائسنس لینے کی ہدایت دی گئی ہے جس پر کرناٹک وقف بورڈ کے سابق رکن سید سیف اللہ نے کہا کہ 'مسجد اور مندر میں اذان، بھجن کے لیے لاؤڈ اسپیکر کا لائیسنس دیا جانا درست نہیں ہے۔ Circular issued on loudspeakers in Karnataka

آذان، بھجن کے لیے لاؤڈ اسپیکر کا لائیسنس دیا جانا درست نہیں ہے

author img

By

Published : Jun 13, 2022, 4:56 PM IST

بنگلور: کرناٹک وقف بورڈ کے سابق رکن سید سیف اللہ نے آج میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مسجد اور مندر میں اذان، بھجن کے لیے لاؤڈ اسپیکر کا لائیسنس دیا جانا درست نہیں ہے، مساجد میں اذان یا مندروں میں بھجن یہ خدا و بھگوان کی خوشنودی کے لیے ہے۔ Circular issued on loudspeakers in Karnataka

سید سیف اللہ نے بتایا کہ 'وہ عنقریب علماء کرام و ہندو پنڈت اور دیگر مذاہب کے رہنماؤں پر مشتمل ایک وفد کے ساتھ متعلقہ وزرا سے ملاقات کریں گے اور حکومت سے مطالبہ کریں گے کہ وہ عبادت گاہوں کو لائسنس دیے جانے والے فیصلے کو منسوخ کریں۔

ویڈیو
واضح رہے کہ کرناٹک میں چند فرنج عناصر کی جانب سے لاؤڈ-اسپیکر پر اذان دیے جانے کی سخت مخالفت کی جارہی ہے جس کے نتیجے میں ریاست کی بی جے پی حکومت کی جانب سے ایک سرکولر جاری کیا گیا ہے جس میں لاؤڈ-اسپیکر پر اذان یا مندروں میں بھجن وغیرہ کے لیے سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کرنے کی ہدایات دی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:

بعد ازاں کرناٹک حکومت نے ایک اور سرکلر جاری کرکے کہا کہ 'سبھی عبادت گاہوں کو لاؤڈ-اسپیکر کے استعمال کے لئے حکومت سے لائسنس حاصل کرنے ہوں گے جس کی مخالفت سید سیف اللہ کر رہے ہیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.