ETV Bharat / state

کووڈ-19: گھر میں پینے کو پانی نہیں تھا، بچوں نے کنواں کھود کر پانی نکالا - 12 فٹ کنواں کھود کر پانی نکالا۔

کرناٹک کے رہنے والے چھ بچوں نے پانی کی قلت کو دیکھتے ہوئے 12 فٹ کنواں کھود کر پانی نکالا۔

کرناٹک
کرناٹک
author img

By

Published : Apr 20, 2020, 1:03 PM IST

کورونا وائرس کے بحران کے دوران پانی کی قلت کے عالم میں کرناٹک کے گاؤں میتھا بگیلو کے 6 بچوں نے پینے کے پانی تک رسائی حاصل کرنے کے لیے چار دن کے اندر 12 فٹ کنواں کھود ڈالا۔

اطلاعات کے مطابق ' نویں کلاس کے ایک طالب علم دھنوش نے خالص پانی حاصل کرنے کے لیے اپنے والدین کی مشکلات کو دیکھا۔ اس کے بعد اس نے اپنے دوسرے دوستوں، پشپراج، پرسنا، گرووراج، شرایاس اور بھاوانیش کے ساتھ مل کر اپنے گھر کے قریب کنواں کھودنے کا فیصلہ کیا'۔

ذرائع نے بتایا 'ابتدائی طور پر ان کمسن بچوں کے والدین نے سوچا کہ وہ کھیل رہے ہیں لیکن ایسا نہیں تھا یہ بچے کنواں کھود رہے تھے، بی الآخر بچوں نے 10 فٹ کھودنے کے بعد خالص پانی حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی'۔

اس کے بعد دیہاتیوں اور ان کے والدین نے بچوں کا کام دیکھ کر انتہائی خوشی کا اظہار کیا۔

ملک بھرمیں باقی ریاستوں کی طرح کرناٹک میں بھی کووڈ-19 کے کیسز سامنے آرہے ہیں۔

کرناٹک میں اب تک کورونا وائرس کے 384 کیسزسامنے آئے ہیں جبکہ ریاست میں 14 افراد اس وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

ملک بھر میں کووڈ-19 سے اب تک 17 ہزار 265 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 543 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.