ETV Bharat / state

Shaheen College Bidar 12th Results کرناٹک کے بارہویں جماعت کے نتائج میں شاہین کالج کی شاندار کارکردگی - etv bharat urdu khabar

ریاست کرناٹک کے محکمۂ تعلیمات کی جانب سے بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ شاہین انڈر گریجویٹ سائنس کالج بیدر میں بارہویں جماعت کے امتحان پاس کرنے والے طلباء کو شاہین گروپ آف ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز کے صدر ڈاکٹر عبدالقدیر نے تہنیت پیش کی۔

Shaheen College Bidar 12th Results
Shaheen College Bidar 12th Results
author img

By

Published : Apr 24, 2023, 11:49 AM IST

بیدر: ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر کا معروف تعلیمی ادارہ شاہین کالج ریاست بھر میں تعلیمی معیار کو لے کر کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔ رواں سال کے بارہویں جماعت کے امتحان میں شاہین انڈر گریجویٹ سائنس کالج نے 94.64 فیصد نتیجہ کے ساتھ بہترین نتیجہ حاصل کیا ہے۔ امتحان میں شامل ہونے والے کل 1,327 طلباء میں سے 1,256 طلباء پاس ہوئے جن میں سے 371 طلباء امتیازی نمبرات سے، 783 فرسٹ کلاس اور 83 طلباء سیکنڈ کلاس پاس ہوئے۔ بھومیکا شانتھا کمار 96.50 فیصد نمبروں کے ساتھ کالج کی ٹاپر بن کر ابھریں۔ آدرش راج کمار 96.17 %، اموگھا اشوک 96%، کاوانا 96%، فردین ایم۔ 95.83 فیصد، شمبھاوی ویربھدریا 95.50 فیصد، تزئین اشفاق احمد 95.50 فیصد، چیتنیا اروند 95.50 فیصد، تبسم سلطانہ 95.33 فیصد، فاطمہ 95.17 فیصد نے کامیابی حاصل کی۔
توقع کے مطابق، کالج نے بارہویں جماعت کے امتحان میں شاندار نتائج حاصل کیے۔ شاہین گروپ آف ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز کے صدر ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا کہ لڑکیوں نے سبقت حاصل کی۔ معیاری اور مسابقتی تعلیم کے نتیجے میں کالج ہر سال اچھے نتائج حاصل کرتا رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ وہ KCET اور NEET میں بھی بہترین نتائج حاصل کریں گے۔ امتحان میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے طلباء کو کالج میں شاہین گروپ آف ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز کے صدر نے انعامات سے نوازا۔ عبدالقدیر نے عزت افزائی اور حوصلہ افزائی کی۔
واضح رہے کہ بارہویں جماعت میں ناکام امیدواروں کو سپلیمنٹری فیس داخل کرنے 27اپریل آخری تاریخ مقرر ہے محکمہ تعلیمات کی جانب سے بارہویں جماعت کے طلباء و طالبات کے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے اس مرتبہ ،74 فیصد نتائج آئے ہیں دکھشن کنٹر ضلع ریاست میں پہلا مقام حاصل ہوا ہے اور یادگیر کو ریاست میں سب سے آخری مقام ملا ہے اس سال بارہویں جماعت میں 702067 طلباء نے امتحان دیا جس میں 524209 طلباء پاس ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.