اجلاس کا افتتاح ایمن مدیحہ نے قرآت کلام پاک سے کیا۔جبکہ کہ تبسّم ناز اور عفت صابری نے حمد و نعت پاک کا نذرانہ پیش کیا ہے۔
اس سلسلے میں صحافی عبدالصمد منجوالہ نے کہا کہ اردو زبان میں 125 میں سے 122 مارکس حاصل کرنے والے طلباء نے مادری زبان کا حق ادا کیا ہے۔
اسی سے متعلق خطاب کرتے نامور تنقید نگار یوسف رحیم بیدری نے کہا کہ طلبا و طالبات موبائل کی لت سے دور رہیں اور مطالعہ کا شوق بڑھا کر معیاری تعلیم حاصل کرکے اپنے والدین اور اسکولوں کا نام روشن کریں
انہوں نے مزید کہا کہ کے طلبا و طالبات ایک نشانہ مقرر کرکے مسلسل محنت کریں اور لگن کے ساتھ سرگرم ہوجائیں یقینا کامیابی حاصل ہوگی۔