ETV Bharat / state

بنگلور: فیلکن سرکاری اسکول کے بچوں کے لیے مفت آن لائن کلاسس کا اہتمام کرے گا - سماجی تنظیم فیلکن سرکاری اسکول کے بچوں کے لیے مفت آنلائن کلاسس کا اہتمام کرے گا

بنگلور کے فیلکن گروپ آف انسٹیٹیوشنز نے سرکاری اسکولوں کے ذمہ داران سے اپیل کی کہ وہ فیلکن ادارے سے رابطہ کریں اور "اپ مائی رینکس" کے آن لائن تعلیمی نظام کو حاصل کر کے بچوں کو عمدہ تعلیم سے آراستہ کریں۔

سماجی تنظیم فیلکن سرکاری اسکول کے بچوں کے لیے مفت آنلائن کلاسس کا اہتمام کرے گا

author img

By

Published : May 6, 2021, 4:18 PM IST

کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے پیدا ہوئے اس ڈر والے ماحول میں زندگی کا ہر شعبہ بری طرح سے متاثر ہوا ہے۔ کہیں لوگ بھوک سے بلبلا رہے ہیں تو کہیں آکسیجن، بیڈ یا وینٹیلیٹرز کی قلت سے لوگ اضطراب میں مبتلا ہیں۔

حالانکہ کئی سماجی تنظیموں کی جانب سے غریب و ضرورتمند لوگوں میں کھانا تقسیم کیا جارہا ہے لیکن وبا سے پیدا ہوئی پریشانیوں میں ایک اہم اور سنگین معاملہ بچوں کی تعلیم کا ہے۔ خاص طور پر سماج کے ایک بڑا طبقہ کو اس وبائی حالات کے دوران تعلیم حاصل کرنے میں دشواریاں پیش آرہی ہیں اور اس بات کا خدشہ بھی ہے کہ غربت کی وجہ سے کہیں باصلاحیت بچوں کی تعلیم منقطع نہ ہوجائے۔

سماجی تنظیم فیلکن سرکاری اسکول کے بچوں کے لیے مفت آنلائن کلاسس کا اہتمام کرے گا

پرائیویٹ اسکولوں میں آن لائن تعلیم کا نظم ہے لیکن سرکاری اسکولوں میں جہاں بڑی تعداد میں غریب بچے پڑھتے ہیں وہاں آن لائن تعلیم کا کوئی انفراسٹرکچر یا سہولت موجود ہی نہیں ہے۔

اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے فیلکن گروپ آف انسٹیٹیوشنز کے ڈائریکٹر عبد السبحان نے بتایا کہ ان کے ادارے کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی سے لیس آن لائن تعلیمی نظام "اپ مائی رینکس" کو 300 اردو و اقلیتی اسکولوں کو دیا جائے گا جس کے ذریعے کئی ٹیچرس لامحدود طلبا کے لیے بیک وقت کلاسز کا اہتمام کرسکیں گے۔

اس موقع پر عبد السبحان نے سرکاری اقلیتی اسکولوں کے ذمہ داران سے اپیل کی کہ وہ فیلکن ادارے سے رابطہ کریں اور "اپ مائی رینکس" کے آن لائن تعلیمی نظام کو حاصل کر کے بچوں کو عمدہ تعلیم سے آراستہ کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.