ETV Bharat / state

بسوا کلیان میں منعقد ہونے والے جماعت اسلامی کے اجلاس کو کامیاب بنانے کی اپیل - appeal to make meeting of jamaat e islami success

اسلم جناب امیر مقامی جماعت اسلامی ہند بسوا کلیان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو یہ جان کر بہت خوشی ہوگی کہ بسوا کلیان ضلع بیدر کرناٹک میں مسلسل 8 سالوں سے , قرآن پرواچن, یعنی (درس قرآن) بزبان کنڑ میں, ہورہا ہے۔ اس سال بھی 14,13 اور 15 دسمبر 2023 بروز چہار شنبہ, جمعرات اور جمعہ کو سبھا بھون تیر میدان, بسوا کلیان میں ہونے والا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 12, 2023, 7:08 PM IST

بسوا کلیان میں منعقد ہونے والے جماعت اسلامی کے اجلاس کو کامیاب بنانے کی اپیل

بیدر: اسلم جناب امیر مقامی جماعت اسلامی ہند بسوا کلیان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو یہ جان کر بہت خوشی ہوگی کہ بسوا کلیان ضلع بیدر کرناٹک میں مسلسل 8 سالوں سے , قرآن پرواچن, یعنی (درس قرآن) بزبان کنڑ میں, ہورہا ہے۔ اس سال بھی 14,13 اور 15 دسمبر 2023 بروز چہار شنبہ, جمعرات اور جمعہ کو سبھا بھون تیر میدان, بسوا کلیان میں ہونے والا ہے۔ملّت اسلامیہ کے ساتھ برادران وطن کے بہن بھائیوں کی کثیر تعداد شریک ہورہی ہے, قرآن پروچن کے لیے دعوت دیں اور اس کو کامیاب بھی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ قرآن کی دعوت بندگانِ خدا تک پہنچانا ۔ملّت اسلامیہ کا فریضہ ہے۔اور حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس تین روزہ پروگرام میں ہر روز مختلف مذاہب کے مذہبی پیشواؤں اور ریاست کے مختلف ریاستوں سے کئی سیاستدان اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔ بیدر ضلع انتظامیہ میں ڈپٹی کمشنر بیدر گووند ریڈی سپریڈنٹ اف پولیس بیدر چنابسوانا، ریاستی وزیر برائے جنگلات و رکن اسمبلی بھالکی ایشور کھنڈرے ، ریاستی وزیر برائے بلدیہ ایڈمنسٹریشن و حج و رکن اسمبلی بیدر رحیم خان ،بسواکلبان کے رکن اسمبلی شرنو سلگار کے علاوہ دیگر سیاسی قائدین شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ریاستی وزیر کا مختلف محکموں کے اہلکاروں کے ساتھ اجلاس

اسلم جناب امیر مقامی جماعت اسلامی ہند بسوا کلیان نے امت مسلمہ کے ساتھ ساتھ برادران وطن سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس تین روزہ اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے اس پروگرام کو کامیاب بنائیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.