ETV Bharat / state

پھلوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کا مشورہ

author img

By

Published : Oct 11, 2020, 4:20 PM IST

یادگیر میں ایس ایم کیر ہاسپٹل کے ڈاکٹر سید مسیح الدین نے قوت مدافعت میں اضافہ سے متعلق ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ میوہ جات کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرتے ہوئے قوت مدافعت میں اضافے کیا جاسکتا ہے۔

Advise to use fruits as much as possible
پھلوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کا مشورہ

ڈاکٹر مسیح الدین نے کہا کہ خشک میوہ جات بھی قوت مدافعت میں کافی فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔ پھل نہ ملنے کی صورت میں خشک میوہ جات کے استعمال سے قوت مدافعت میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خشک میوہ جات جیسے کاجو، بادام، پستہ اور خشک کھجور کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں، اس سے آپ کی قوت مدافعت میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ شوگر کے مریض کاجو اور بادام استعمال کرنے سے پرہیز کریں۔

ڈاکٹر مسیح نے کہا کہ بچوں کو فریج میں رکھے ہوئے فروٹ نہ کھلائیں۔ فریج میں رکھے ہوئے فروٹ کو نکال کر اس میں ٹھنڈک ختم ہونے کے بعد پھلوں کا استعمال کریں کیونکہ فرج میں رکھے ہوئے فروٹ کا استعمال کرنے سے صحت پر برے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ہاتھرس جنسی تشدد: سی بی آئی نے مقدمہ درج کیا

انہوں نے مزید بتایا کہ بچوں کو تیل و مرچ مسالہ سے بنی چیزوں سے دور رکھیں اور بچوں میں پھلوں کے زیادہ سے زیادہ استعمال کی عادت ڈالیں تاکہ بچے صحتمند زندگی گذار سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.