مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ کے تھوئنہ گاوں کو کنٹینمینٹ زون کے ساتھ ساتھ بفر زون بھی قرار دے دیا گیا ہے۔
حکمنامہ میں مزید کہا گیا ہے 'اس کنٹینمنٹ زون اور بفر زون کے نوٹیفکیشن کا مقصد کووڈ-19 کی مزید منتقلی کو روکنا ہے۔
مزید برآں، بی ایم او سانکو کو ہدایت کی گئی ہے 'وہ پورے کنٹینمینٹ زون کو آشواس، انگن واڑی کارکنوں اور روزانہ کی بنیاد پر ہاؤس ٹو ہاؤس نگرانی کے لئے شعبوں میں تقسیم کریں تاکہ کووڈ-19 علامات والے افراد کی شناخت کی جاسکے'۔
حکمنامہ میں ہدایات دی گئی ہیں ' نگرانی کی دیگر سرگرمیوں پر بفر زون میں سختی سے عمل کیا جائے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ آئی ایل و ساری نمونے کے کسی بھی شناخت شدہ معاملے کی صورت میں اسے جمع کرکے کووڈ -19 کی جانچ کے لئے نامزد لیبارٹریز کو بھیجا جائے'۔
بفر زون میں صحت کی تمام سہولیات کو نقشہ سازی کی مشق کے ایک حصے کے طور پر درج کیا جائے گا۔
اس حکمنامہ کے مطابق 'کنٹینمنٹ زون کے اندر تمام دفاتر (سرکاری اور نجی دونوں) مزید احکامات تک بند رہیں گے۔ تمام افسران جنہیں فرائض تفویض کیے گئے ہیں وہ اپنے آپ کو مکمل طور پر تیاری میں رکھیں گے'۔