ETV Bharat / state

رانچی: پی ایل ایف آئی کے تین نکسلی گرفتار

author img

By

Published : Oct 8, 2020, 9:58 AM IST

رانچی کے دیہی علاقے سے خفیہ اطلاع کے بنیاد پر پولیس نے چھاپے ماری کر کے پی ایل ایف آئی کے تین نکسلیوں کو گرفتار کیا ہے۔

رانچی: 'پی ایل ایف آئی' دستے کے تین نکسلی کو گرفتار

ریاست جھارکھنڈ میں رانچی کے صدر اور کانکے علاقے سے پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر چھاپے ماری کر کے پی ایل ایف آئی کے تین نکسلیوں کو گرفتار کیا ہے جن سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق نکسلیوں کے پاس سے پولیس کو بڑی تعداد میں ہتھیار برآمد ہوئے ہیں جس میں پانچ پستول تین دیسی کٹا اور کارتوس شامل ہیں۔ گرفتار تمام نکسلی پی ایل ایف آئی کے ایریا کمانڈر پنئی اوراؤ سے منسلک ہیں، جو قبل میں رانچی کے دیہی علاقے میں چھوٹی موٹی واردادت کو انجام دیتے تھے۔

واضح رہے کہ نکسلیوں میں متعدد ملزمین رانچی کے دیہی علاقے کے رہائشی ہیں جو اپنے اپنے علاقے میں الگ الگ گروہ چلاتے تھے لیکن پنئی اوراؤ سے جڑنے کے بعد وہ رانچی کے دیگر علاقے میں ترقیاتی کام ، اینٹ بھٹے، کراشر اور دیگر کاروباریوں سے جبراً وصولی کرتے تھے۔

فی الحال پولیس ان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے جس کے بعد کچھ بڑے انکشاف ہو سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.