ETV Bharat / state

جموں صوبہ کے گرمائی زون کے تعلیمی ادراوں میں سرمائی تعطیلات کا اعلان

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 18, 2023, 8:11 PM IST

Winter Vacation In Jammu Schools ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن جموں نے صوبہ کے گرمائی زون کے تمام سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی اداروں میں سرمائی تعطیلات کا اعلان کیا۔ حکمنامے کے مطابق سرمائی تعطیلات 26 دسمبر سے 4 جنوری2023 تک ہوگی۔

winter-vacation-for-summer-zone-schools-in-jammu-division
Etv Bharatجموں صوبہ کے گرمائی زون کے تعلیمی ادراوں میں سرمائی تعطیلات کا اعلان

جموں: ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن جموں نے پیر کے روز صوبہ کے گرمائی زون میں آنے والے تمام سرکاری و غیر سرکاری اسکولوں میں سرمائی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک نوٹس میں کہا گیا کہ صوبہ کے گرمائی زون کے تمام سرکاری و غیر سرکاری اسکولوں 26 دسمبر سے 4 جنوری 2024 تک سرمائی تعطیلات ہوں گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن جموں نے سرمائی زون کے سرکاری و غیر سرکاری اسکولوں میں مرحلہ وار طریقے سے سرمائی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔

حکم نامے کے مطابق پہلی سے آٹھویں جماعت تک 11 دسمبر سے 29 فروری تک سرمائی تعطیلات ہوں گی، جبکہ نویں جماعت سے 12 ویں جماعت تک یہ تعطیلات 18 دسمبر سے شروع ہو کر 29 فروری کو اختتام پذیر ہوں گی۔

مزید پڑھیں:

بتادیں کہ اس سے پہلے محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے کشمیر صوبے کے سرمائی زون کے لیے مرحلہ وار طریقے پر سرمائی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔ حکم نامے کے مطابق پہلی سے 8 ویں جماعت تک کے طلبہ کے لئے سرمائی تعطیلات 28 نومبر سے 29 فروری 2024 تک ہوگئی، جبکہ سیکنڈری سطح کے طلبہ کے لیے سرمائی چھٹیاں 11دسمبر سے 29 فروری 2024 ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.