ETV Bharat / state

جموں میں بارش سے موسم خوشگوار - RAIN IN JAMMU

جموں میں لگاتار بارش سے دریا توی میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا ہے جس سے توی کے کنارے رہ رہے لوگوں کو تشویش لاحق ہو گئی ہے۔

RAINFALL IN JAMMU
جموں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوا
author img

By

Published : Aug 20, 2020, 4:11 PM IST

جموں میں موسلادھار بارش سے درجہ حرارت میں کچھ حد تک کمی درج کی گئی ہے، جس سے لوگوں نے گرمی سے راحت لی۔

جموں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوا

کل رات سے لگاتار بارش نے جموں کے عوام کو گرمی سے تھوڑی راحت دیتے ہوئے موسم کو خوشگوار بنادیا۔ جموں میں لگاتار بارش سے دریا توی میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا ہے جس سے توی کے کنارے رہ رہے لوگوں کو تشویش لاحق ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ جموں کے آس پاس کے اضلاع میں بھی بادل چھائے ہوئے ہیں۔ گزشتہ ہفتہ کو جموں شہر میں درجہ حرارت 41 ڈگری کے پار پہنچ گیا تھا۔

یاد رہے جموں کے ساتھ ساتھ پورا شمالی بھارت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔ ایسے میں بارش نے جموں کے عوام کو کچھ راحت پہنچائی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.