ETV Bharat / state

جموں میں بارش نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا - sonum lotus

کئی علاقوں میں مناسب ڈرینیج سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے پانی سیدھے گھروں میں گھس آیا ہے جس سے مکینوں کا جینا دو بھر ہو گیا ہے۔

جموں میں بارش نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا

author img

By

Published : Aug 27, 2020, 8:22 PM IST

جموں و کشمیر میں گزشتہ دو روز سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے جس کی وجہ سے جہاں ندی نالوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی ہے وہیں جموں کی متعدد سڑکیں اور گلی کوچے زیر آب آچکے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے کہا جمعرات کو شہر کی متعدد سڑکیں زیر آب آچکی تھیں اور گلی کوچوں میں بھی پانی جمع ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ ٹریفک کی نقل و حمل میں کوئی خلل واقع نہیں ہوا ہے تاہم راہگیروں کو چلنے پھرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ادھر بیلی چرانہ علاقہ کے لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ اس علاقے میں پہلے بھی پانی جمع ہوتا تھا تاہم انتظامیہ نے آج تک نالوں کی مرمت نہیں کی اور نا ہی رہائشی علاقوں میں پانی کی نکاسی کو بہتر بنانے کی کوشش کی۔ جس کی وجہ سے ہلکی بارش ہونے سے رہائشی علاقوں میں پانی داخل ہوجاتا ہے۔

انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ ان کے مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔

جموں میں بارش نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا

یہ بھی پڑھیں: موسلا دھار بارش سے سڑکیں اور گلی کوچے زیر آب

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے موسلا دھار بارش کی وجہ سے فلیش فلڈس آنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے پہاڑی علاقوں اور ندی نالوں کے متصل رہائش پذیر لوگوں سے احتیاط کرنے کی اپیل کی ہے۔

جموں میں موسلا دھار بارش نے طغیانی جیسی صورتحال کو جنم دیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق جموں میں جہاں ندی نالوں کی سطح آب بڑھ گئی ہے وہیں سڑکیں اور گلی کوچے بھی نالوں کا منظر پیش کر رہے ہیں۔

کئی علاقوں میں مناسب ڈرینیج سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے پانی سیدھے گھروں میں گھس آیا ہے جس سے مکینوں کا جینا دو بھر ہو گیا ہے۔

دریائے توی اور دیگر چھوٹے بڑے دریاؤں میں پانی کی سطح کافی بڑھ گئی ہے تاہم فی الوقت خطرے کے نشان کو عبور نہیں کیا ہے۔

خطہ پیر پنچال اور چناب وادی کے پانچوں اضلاع میں چند روز سے جاری بارش نے قہر ڈھایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق کئی علاقوں میں پل ڈھہ گئے ہیں اور سڑکیں زیر آب ہیں۔

محکمہ موسمیات کے علاقائی ناظم سونم لوٹس نے یو این آئی اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جمعے کی صبح سے موسم میں بہتری آنا شروع ہوگی۔

انہوں نے کہا: 'ہماری پیش گوئی کے عین مطابق بہت ساری جگہوں پر بارش ہو رہی ہے۔ موسم جمعے کی صبح سے ٹھیک ہونا شروع ہوگا۔ پھر بھی میں یہ کہنا چاہوں گا کہ موسم کا کوئی بھروسہ نہیں ہوتا ہے'۔

سونم لوٹس نے بتایا کہ موسلا دھار بارش کی وجہ سے فلیش فلڈ آسکتا ہے جس کے پیش نظر لوگوں کو احتیاط برتنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا: 'برسات کا موسم چل رہا ہے۔ کبھی تیز تو کبھی ہلکی بارش ہوگی۔ میری لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ احتیاط برتیں۔ تیز بارش کی وجہ سے فلیش فلڈ آسکتا ہے۔ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کچے مکانات گر بھی سکتے ہیں۔ پہاڑوں اور ندی نالوں کے کناروں پر رہنے والے لوگوں سے خاص اپیل ہے کہ وہ احتیاط کریں۔ ضرورت ڈرنے کی نہیں ہے بلکہ احتیاط برتنے کی ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.