ETV Bharat / state

فاروق عبداللہ کے خلاف بی جے پی کا احتجاج - خصوصی حیثیت کی منسوخی

مرکز کے زیر انتظام جموں کے کچی چھاؤنی علاقے میں بی جے پی کارکنان نے ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی جانب سے دیے گئے حالیہ بیان کے خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی۔

بی جے پی کا فاروق عبداللہ کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Oct 13, 2020, 7:25 PM IST

Updated : Oct 13, 2020, 7:48 PM IST

جموں میں بی جے پی کارکنان نے فاروق عبداللہ کے حالیہ بیان کے خلاف ریلی نکال کر احتجاج کیا ۔ احتجاج کی صدارت سابق وزیر یُدھویر سیٹھی کر رہے تھے۔ اس موقع پر احتجاجیوں نے ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا پتلہ نذر آتش کیا۔ مظاہرین نے فاروق عبداللہ کے خلاف جم کر نعرے بازی کی اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔

بی جے پی کا فاروق عبداللہ کے خلاف احتجاج

بی جے پی کے سینیئر رہنما اور سابق وزیر یُدھویر سیٹھی نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فاروق عبداللہ نے پارلیمنٹ کے ذریعہ دفعہ 370 منسوخ کرنے پر جو بیان دیا ہے وہ قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئینی طریقہ سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی پر سوال اٹھانے والوں کو ملک دشمن قرار دیا جائے اور ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: بڈگام میں عسکریت پسندوں کے چار معاونین گرفتار

یُدھویر سیٹھی نے مزید کہا کہ 'سابق وزیراعلیٰ اور رکن پارلیمنٹ اس طرح کا بیان دے کر کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں۔ ملک کے مفادات کے خلاف بیانات کو برداشت نہیں کیا جائے گا'۔

بتادیں کہ نیشنل کانفرنس نے بی جے پی کے اس دعوے کو سختی سی مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے قائد فاروق عبداللہ نے ایسا کبھی نہیں کہا ہے کہ چین کی مدد سے جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کو بحال کیا جائے گا بلکہ ان کے بیان کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا ہے۔

Last Updated : Oct 13, 2020, 7:48 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.