ETV Bharat / state

جموں کشمیر اپنی پارٹی کی حکومت سے سماج کے کمزور طبقہ کو معاوضہ دینے کی اپیل

جموں کشمیر اپنی پارٹی نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ سماج کے کمزور طبقہ، چھوٹے کاروبار اور تاجر کو معاوضہ دیا جانا چاہیے جنہیں کووڈ 19 صورتحال کے دوران کافی زیادہ مالی نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔

jkap appeals to government to compensate the weaker sections of society
جموں کشمیر اپنی پارٹی کی حکومت سے سماج کے کمزور طبقہ کو معاوضہ دینے کی اپیل
author img

By

Published : Jun 28, 2021, 11:34 AM IST

جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے ٹریڈ یونین کی طرف سے جموں کے پارٹی صدر دفتر گاندھی نگر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں جموں کے ضلع صدر انیرودھ شرما کی گلپوشی کرکے حوصلہ افزائی کی گئی۔

جموں کشمیر اپنی پارٹی کی حکومت سے سماج کے کمزور طبقہ کو معاوضہ دینے کی اپیل

اس موقع پر اپنی پارٹی کے جنرل سکریٹری وکرم ملہوترہ نے کہا کہ اپنی پارٹی مرکزی قیادت کے ساتھ 18مارچ 2020 سے ہی ملاقات کر رہی ہے اور ہمارا یہ موقف رہا ہے کہ حکومت ہند سے مذاکرات کی صورت میں ہی جموں و کشمیر کی ترقی ممکن ہے۔

وکرم ملہوترہ نے جموں وکشمیر کے رہنماؤں کو مدعو کرنے پر حکومت ہند کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ یہ خوش آئند قدم ہے کہ تمام مین اسٹریم سیاسی جماعتوں کو مرکزی حکومت کے ساتھ مذاکرات کی اہمیت کا احساس ہوگیا ہے اور اُمید ہے کہ حکومت ہند بھی اس کا مثبت جواب دے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ہمارا مسئلہ دہلی سے حل ہوگا: الطاف بخاری

وہیں صوبائی صدر انیرودھ شرما نے مطالبہ کیا کہ کووڈ 19 بحران سے بُری طرح متاثر ہوئے سماج کے کمزور طبقہ جات کو معقول معاوضہ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر، چھوٹے دکاندار، ٹرانسپورٹرز، آٹو رکشا، منی بسیں، سبزی وپھل فروش، فاسٹ فوڈ اسٹال اور مختلف قسم کی چھوٹی دکانوں سے کاروبار کرنے والوں کے لیے بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے اس لیے ان کو مالی پیکیج دیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.