ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں کورونا فعال کیسز میں نمایاں کمی - etv bharat

انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ میڈیا بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ 120744 پازیٹیو کیسز میں سے 3034 کیسز فعال ہیں جبکہ 115830 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔

جموں و کشمیر میں کورونا فعال کیسز میں نمایاں کمی

author img

By

Published : Dec 31, 2020, 6:45 AM IST

جموں و کشمیر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 217 نئے معاملات درج کئے گئے جن میں 4 مسافر بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے 217 نئے مثبت معاملات کے ساتھ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 120744 ہو گئی ہے۔

نئے کیسز میں سے 116 خطہ جموں سے ہیں اور 101 خطہ کشمیر سے ہیں۔ علاوہ ازیں جموں و کشمیر میں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 1880 ہو گئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ 270 کورونا مریض آج صحتیاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب ہوئے مریضوں میں سے 128 جموں خطے سے ہیں اور 142 کشمیر وادی سے ہیں۔ صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد 115830 ہو گئی ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ میڈیا بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ 120744 پازیٹیو کیسز میں سے 3034 کیسز فعال ہیں جبکہ 115830 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی ایڈوائزی میں عوام کو یہ مشورہ دیا گیا ہےکہ وہ وقتاً فوقتاً حکومت کی طرف سے جاری کردہ مشوروں پر سختی سے عمل کریں۔

پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے لئے حکومت کی طرف سے روزانہ میڈیا بلیٹن کے ذریعہ جاری کردہ معلومات پر ہی انحصار کریں۔

لوگوں کو یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ افواہوں کو پھیلانے سے باز رہیں اور ان پر کوئی دھیان نہ دیں۔

کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں لوگ ٹول فری نمبر 108 پر کال کرکے اپنے دروازوں پر مفت ایمبولینس خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔ جبکہ حاملہ خواتین اور بیمار شیرخوار ٹول فری نمبر 102 پر فون کرکے مفت ایمبولینس خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.