ETV Bharat / state

حادثے میں ٹانگ کٹ گئی مگر ابھی تک گھر والوں کو خبر نہیں

تین مہینے قبل جموں صوبہ کے کٹرا علاقے میں سڑک حادثے کے دوران آسام کا رہنے والا ایک مزدور (جوزف) شدید زخمی ہوگیا۔ حادثے میں شدید طور پر زخمی ہوئے جوزف کو انتہائی نازک حالت میں جموں کے میڈیکل کالج اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹرز کو اس کی ایک ٹانگ کاٹنا پڑا۔

حادثے میں ٹانگ کٹ گئی مگر ابھی تک گھر والوں کو خبر نہیں
author img

By

Published : Apr 22, 2021, 7:23 PM IST

اپنوں سے دور، تنہا اور بے یار و مددگار جوزف نامی زخمی و ناتواں شخص جموں کے میڈیکل کالج اسپتال میں انتہائی کسمپرسی کی حالت میں ہے۔

حادثے میں ٹانگ کٹ گئی مگر ابھی تک گھر والوں کو خبر نہیں

آسام سے تعلق رکھنے والے جوزف کے لیے اسپتال انتظامیہ کی جانب سے مفت علاج اور کھانے پینے کا انتظام کیا جا رہا ہے حتی کہ انہیں ایک مصنوعی ٹانگ بھی لگائی گئی ہے۔

جوزف کے مطابق کٹرا جاتے ہوئے ان کے ساتھ حادثہ پیش آیا جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا اور وہ گزشتہ تین مہینوں سے اسپتال میں ہے۔

جوزف کے پاس نہ موبائل فون ہے اور نہ ہی اب تک انہوں نے اہل خانہ کو اپنے ساتھ پیش آئے حادثے کی خبر دی ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے جوزف نے کہا کہ اگرچہ ڈاکٹر ان کا مناسب اور بہتر علاج کر رہے ہیں۔ تاہم اسپتال میں ان کا نہ کوئی دوست ہے اور نہ ہی کوئی ہمدرد۔

انہوں نے کہا کہ وہ گھر جانا چاہتے ہیں۔ تاہم اس کے لیے ان کے پاس وسائل موجود نہیں اور ایک ٹانگ کاٹے جانے کے بعد وہ پوری طرح معذور و لاچار ہو گئے ہیں۔

انہوں نے لوگوں سے مالی معاونت کی اپیل کی ہے تاکہ وہ بھی جلد سے جلد اپنے والدین کے پاس جا سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.