ETV Bharat / state

DG BSF Visit to Jammu ڈی جی بی ایس ایف کی جموں میں آمد

author img

By

Published : Aug 9, 2023, 7:00 AM IST

ڈائریکٹر جنرل بارڈر سیکورٹی فورس نتن اگروال تین روزہ دورے پر منگل کے روز جموں پہنچے جہاں انہوں نے سکیورٹی فورسز کے اجلاس میں سکیورٹی صورت حال اور دیگر امور تبادلہ خیال کیا۔ DG BSF Nitin Agrawal reviewed the security scenario of the Jammu International Border.

DG BSF ON A THREE DAY VISIT
DG BSF ON A THREE DAY VISIT

جموں: ڈائریکٹر جنرل بارڈر سیکورٹی فورس نتن اگروال تین روزہ دورے پر منگل کے روز جموں پہنچے جہاں پر فرنٹیئر ہیڈکوارٹر بی ایس ایف جموں میں سینئر افسران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق اپنے تین روزہ دورے کے دوران ڈی جی بی ایس ایف لائن آ ف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں جانکاری حاصل کریں گے۔

ڈائریکٹر جنرل بارڈر سیکورٹی فورس اپنے تین روزہ دورے پر جموں وارد ہوئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈی جی بی ایس ایف نے جموں میں سرحدوں کی صورتحال کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیا۔ معلوم ہوا ہے کہ جموں پہنچتے ہی ڈی جی پی بی ایس ایف کو سرحدوں کی صورتحال کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے میٹنگ کے بعد سانبہ میں اگلی چوکیوں کا دورہ کیا جہاں پر انہیں دراندازی مخالف گرڈ کے بارے میں مکمل جانکاری فراہم کی گئی۔

مزید پڑھیں: سرحدوں پر کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے بی ایس ایف تیار، آئی جی

ذرائع نے بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل بارڈر سیکورٹی فورس نتن اگروال کو بین الاقوامی سرحد پر بی ایس ایف کی تعیناتی کے بارے میں آگاہی فراہم کرتے ہوئے بتایا گیا کہ پاکستان کی جانب سے دراندازی اور منشیات اسمگلنگ کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات کئے گئے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل نے افسران کو ہدایت دی کہ ہمسایہ ملک کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر سرحد پر مزید چوکسی بڑھائی جائے۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں بارڈر سکیورٹی فورسز کی جانب سے سرحدی علاقوں میں متعدد مرتبہ دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا گیا جس میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے درانداز ہلاک بھی ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.