ETV Bharat / state

Ravinder Raina : جموں و کشمیر میں اگلی سرکار بی جے پی کی ہوگی اور وزیر اعلیٰ بھی ہمارا ہی ہوگا : رویندر رینا

ایک سوال کے جواب میں رویندر رینا نے کہا کہ جموں و کشمیر میں اگلی حکومت بی جے پی کی ہوگی اور وزیرا علیٰ بھی بی جے پی کا ہی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پورا یقین ہے کہ بی جے پی اس بار پچاس سیٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوگی۔ Ravinder Raina on next govt in J&K

جموں وکشمیر میں اگلی سرکار بی جے پی کی ہوگی اور وزیر اعلیٰ بھی ہمارا ہی ہوگا : رویندر رینا

author img

By

Published : Jun 27, 2022, 3:42 PM IST

سرینگر: جموں وکشمیر بی جے پی کے صدر روندر رینا کا کہنا ہے کہ الیکشن آج نہیں تو کل ضرور ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی چاہتی ہے کہ آج ہی انتخابات ہوں کیونکہ ہم نے اپنی طرف سے پوری تیاری کر رکھی ہے۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ایک جمہوری ملک ہے اور یہاں پر الیکشن کے ذریعے ہی سرکار بنائی جاتی ہے۔ Elections in Kashmir

اُن کے مطابق الیکشن آج نہیں تو کل ضرور ہوں گے بلکہ ہم چاہتے ہیں کہ کل کے بجائے آج ہی الیکشن ہو۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امیت شاہ نے پارلیمنٹ میں وعدہ کیا ہے کہ جموں و کشمیر میں حد بندی کا عمل مکمل ہونے کے بعد الیکشن ہوں گے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ حد بندی کا معاملہ پورا ہونے کے بعد نئی ووٹر لسٹ ترتیب دی جا رہی ہیں، جب کہ پولنگ بوتھوں کے حوالے سے بھی کام ہو رہا ہے اور جوں ہی یہ سب کام پایہ تکمیل کو پہنچے گا، الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے باضابط طورپر انتخابات کا اعلان کر دیا جائے گا۔ Ravinder Raina on next govt in J&K

ایک سوال کے جواب میں رویندر رینا نے کہا کہ جموں و کشمیر میں اگلی حکومت بی جے پی کی ہوگی اور وزیرا علیٰ بھی بی جے پی کا ہی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پورا یقین ہے کہ بی جے پی اس بار پچاس سیٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوگی۔ بی بی جے پی صدر نے بتایا کہ جہاں تک انتخابات کا تعلق ہے ہم پوری طرح سے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

BJP Protests in Anantnag: اننت ناگ میں بی جے پی کا احتجاج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.