ETV Bharat / state

Youth Died In Road Accident: منڈی سڑک حادثہ میں سترہ سالہ نوجوان کی موت - سڑک حادثہ میں17سالہ نوجوان کی موت

جموں وکشمیر کے ضلع منڈی میں کل ایک سڑک حادثہ پیش آیا۔ جس میں ایک 17 سالہ نوجوان کی موت واقع ہو گئی۔ جب کہ ڈرائیور فرار ہے۔

منڈی سڑک حادثہ میں17سالہ نوجوان کی موت
منڈی سڑک حادثہ میں17سالہ نوجوان کی موت
author img

By

Published : Jul 7, 2023, 11:39 AM IST

منڈی سڑک حادثہ میں17سالہ نوجوان کی موت

منڈی: منڈی ضلع پونچھ کی تحصیل ہیڈ کوارٹر منڈی سے قریب دس کلومیٹر دور منڈی تا پھاگلہ سڑک پر ایک ٹاٹا موبائیل گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔ جس کے نتیجہ میں ایک 17 سالہ لڑکے کی موت واقع ہوگئی۔ جس کی شناخت محمد ارشد ساکن ڈنہ دھکڑاں کے طور پر کی گئی ہے۔ عینی شاہد کے مطابق ٹاٹا موبائیل میں چار افراد سوار تھے اور یہ گھاس سے بھری ہوئی ڈھوک کی جانب رواں دواں تھی کہ اچانک پیر متو عطر شاہ صاحب کی زیارت کے قریب گاڑی حادثہ کا شکار ہوگئی۔ جس دوران ڈرائیور اور ایک شخص بھاگ گیا جب کہ ایک شخص کی موت واقع ہوگئی۔ دیگر دو افراد کی جان بال بال بچ گئی۔
لوگوں نے بتایا کہ منڈی تا پھاگلہ سڑک کا کام چل رہا ہے اور سڑک پر پتھر پڑے ہوئے تھے اور ڈرائیور نے لاپرواہی برتے ہوئے گاڑی کو کچی سڑک سے لے جانے کی کوشش کر رہا تھا، جس دوران اچانک کچی زمین کھسک گئی اور گاڑی گہری کھائی میں جا گری اس دردناک حادثہ میں ایک کی موت ہوگئی۔

مزید پڑھیں:Amarnath Yatra 2023 بھاگوتی نگر جموں بیس کیمپ میں یاتری ظاہر کرتے ہوئے چور داخل، دو گرفتار

جسے مقامی لوگوں کی مدد سے سب ضلع اسپتال منڈی پہنچایا گیا۔ جہاں تمام تر لوازمات پورے کرنے کے بعد لاش کو اہل خانہ کے سپرد کیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق نوعمر کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا تھا۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو ورثہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ وہیں اسی سلسلہ میں ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کی ہدایات پر مرحوم کے والد کو بطور امداد 25000 روپے فراہم کیے گیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.