ٹریکٹر کی ٹکر میں زخمی نوجوان کی موت ہوگئی۔ اس کی شناخت عاقب بشیر ولد بشیر احمد بٹ کے طور پر ہوئی ہے۔ اسے گزشتہ دن نامعلوم ٹریکٹر نے ٹکر مار کر زخمی کردیا تھا۔
اگرچہ مقامی لوگوں نے زخمی نوجوان کو فوری طبعی امداد کے لیے پامپور سب ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا، تاہم وہ اپنی زندگی کی جنگ ہار گیا۔
جونہی مذکورہ نوجوان کی لاش آبائی گاؤں راجپورہ لائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا اور سینکڑوں لوگوں کی موجودگی میں اسے سپرد خاک کیا گیا۔
معلوم ہوا ہے کہ اونتی پورہ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔