ریاست جموں و کشمیر آج کل خوشگوار موسم کے سبب سیاحوں کا مرکز بنا ہوا ہے، جہاں ملک کے گوشے گوشے سے لوگ آتے ہیں، اور لطف اندوز ہوتے ہیں۔
سیاحتی مقام اہربل جہاں قدرتی حسن و جمال سے مالامال اور دلفریب منظر دیکھنے کو ملتا ہے، اہربل کا 'واٹر فال' پوری ریاست میں مشہور ہے ، اسے دیکھنے کے لیے سیاحوں کی بڑی تعداد یہاں آتی ہے۔
لیکن ان دنوں یہاں پانی کی قلت ہے ، یہاں نصب اکثر نل خشک ہیں، جس کی وجہ سے سیاحوں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
جب ای ٹی وی بھارت نے پبلک ہیلتھ انجینیئر (پی ایچ ای) کولگام سے فون پر رابطہ کیا تو انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ 24 گھنٹوں کے اندر پانی سپلائی کو بحال کردیا جائے گا۔