ایس او جی بڈگام اور چاڈورہ پولیس کی ایک ٹیم نے 02 طالبِ علموں کو اُن کے گھروں سے پوچھ گچھ کے لیے گرفتار کیا۔
پولیس نے ان 02 لڑکوں کی شناخت 17 سالہ عرفان احمد خان ولد اعجاز احمد خان ساکنہ آری بل اور 16 سالہ واحد اشرف راتھر ولد محمد اشرف راتھر ساکنہ چکھ پورہ کرالہ پورہ کے طور پر بتائی ہے۔
فوری طور پر اس بات کا پتہ نہیں چل پایا کہ انِ 02 طالب علموں کو کس بنا پر پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔