ETV Bharat / state

تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک - یاری پورہ علاقے میں ایک پولیس اہلکار کو نامعلوم بندوق برادروں نے اغوا کیا

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے یاری پورہ علاقے میں ایک پولیس اہلکار کو نامعلوم بندوق برداروں نے اغوا کر لیا جس کے بعد پورے علاقے کو سکیورٹی فورسز نے محاصرے میں لے لیا۔

تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک
تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک
author img

By

Published : Apr 24, 2020, 10:14 PM IST

اطلاعات کے مطابق اس دوران نزدیکی علاقے کھار پورہ میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم شروع ہوا جس میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔ وہیں اغوا شُدہ پولیس اہلکار کو بھی بچا لیا گیا ہے۔ تصادم میں ایک پولیس اہکار کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی اطلاع ہے۔

علاقے میں تصادم اُس وقت ہوا جب وہاں رہنے والے پولیس اہلکار سرتاج احمد ایتو جو بحیثیت پولیس کانسٹیبل کام کر رہے ہیں، کو نامعلوم بندوق برداروں نے اغوا کیا جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور تلاشی مہم شروع کر دی۔

تلاشی کارروائی کے دوران عسکریت پسندون نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد دوطرفہ گولیوں کا تبادلہ شروع ہوگیا۔

آخری اطلاع ملنے تک علاقے میں تصادم جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.