جموں و کشمیر کے ضلع کولگام کے کھڈ ہانجی پورہ نورآباد میں ایک خون خوار تیندوے نے مقامی آبادی پر حملہ کر کے نصف درجن سے زائد افراد کو زخمی کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق علاقے میں ایک جنگلی اور خونخوار تیندوہ نمودار ہوا جس نے متعدد گھروں پر حملہ کر کے کئی افراد کو زخمی کیا۔
زخمیوں کو اگرچہ مقامی طبی مرکز لایا گیا تاہم یہاں سے مزید علاج و معالجہ کے لیے انہیں ضلع ہسپتال کولگام منتقل کیا گیا جہاں انکا علاج جاری ہے۔
مقامی لوگوں نے محکمہ وائلڈ لایف پر الزام عائد کیا کہ انہیں کئی بار جنگلی جانوروں کے نمودار ہونے کی اطلاع دی گئی، تاہم کوئی بھی کاروائی انجام نہیں دی گئی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس واقع سے قبل بھی ایک لڑکی پر جنگلی جانوروں نے حملہ کیا۔
بتایا جارہا ہے کہ مقامی لوگوں نے تیندوے کو مار ڈالا اور پولیس و محکمہ وائلڈ لایف نے ایک کیس درج کیا اور اس حوالے سے تحقتقات شروع کردی۔
واضع رہے کہ اس سے قبل بھی علاقے میں کئی افرد پر جنگلی جانوروں نے مقامی لوگوں پر حملہ کیا۔