پونچھ کے ایس ایس پی رمیش انگلرل نے کہا ' ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) پونچھ منیش شرما کی سربراہی میں فوج کے راشٹریہ رائفلز نے ایس او جی نے کنئیان جنگلات کے علاقے میں مشترکہ سرچ آپریشن شروع کیا تھا۔'
انہوں نے مزید کہا کہ' تلاشی کارروائی کے دوران ایک خفیہ پناہ گاہ کو تباہ کیا گیا اور وہاں سے بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا جس میں ایک اے کے 74 رائفل، ایک میگزین، ایک چینی پستول اور ایک پستول کا میگزین شامل تھا۔'
اس معاملے میں پونچھ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے۔