ETV Bharat / state

سیروتفریح کرنے والے پارکس کوڑے کے ڈھیر میں تبدیل - jammu kashmir news

جنوبی کشمیر کے تاریخی قصبہ پانپور میں واقع 10 پبلک پارکز گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے ہیں جس سے عوام میں غم و غصہ ہے۔

سکون بخشنے والے پارکس کوڑے کے ڈھیر میں تبدیل

author img

By

Published : Aug 20, 2020, 8:16 PM IST

جنوبی ضلع پلوامہ کے تاریخی قصبہ پانپور میں میونسپل کمیٹی نے 10 تفریحی پبلک پارکز تعمیر کروائی تھیں جن میں قصبہ پانپور کے علاوہ مضافاتی علاقے کے لوگ تفریح کے لیے آتے تھے۔لیکن انتظامیہ کی عدم توجہی سے یہ تمام پارکز اب ویران ہو چکے ہیں جس کے خلاف لوگوں نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

انتظامیہ نے ان پارکوں کو پوری طرح نظر انداز کردیا ہے جس کی وجہ سے یہ پارکز اب تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔

مقامی لوگوں نے کہا کہ قصبہ کے تل باغ، درنگہ بل،فرستہ بل اور کدلہ بل میں واقع یہ پارکز کسی بھی صورت سے اب پارک کے زمرے میں نہیں آتے بلکہ یہ پارکز اب بے ترتیب گھاس پھوس، جگہ جگہ گندگی اور کوڑا کرکٹ کی وجہ سے اپنی شان کھو چکے ہیں اور اب ان پارکوں کو مویشیوں کی پرورش کے لئے ڈمپنگ سائٹس میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ ان پارکوں کی شانِ رفتہ کو بحال کرنے میں اپنا رول ادا کرے تاکہ جس مقصد کے لیے یہ پارکیں تعمیر کی گئی ہے وہ مقصد پورا ہو جائے۔

سکون بخشنے والے پارکس کوڑے کے ڈھیر میں تبدیل

انہوں نے کہا کہ ان پارکوں کی وجہ سے قصبہ کی خوبصورتی منسلک ہے اس لیے انتظامیہ کو ان پارکوں پر بنیادی ضرورت کے ساتھ کام شروع کرنا چاہیے۔

اس سلسلے میں ایگزکیوٹیو آفسر میونسپل کمیٹی پانپور شکیل احمد نے کہا کہ وہ ان پارکوں کی شان رفتہ کو بحال کرنے کی پوری کوشش کرینگے۔

انہوں نے یقین دلایا کہ اگلے 15 دنوں میں وہ ان عوامی پارکوں کی صفائی کرائیں گے تاکہ وہاں آنے والے لوگوں کو راحت محسوس ہو سکے۔

انہوں نے لوگوں کو پارکوں میں کوڑا کرکٹ، گندگی اور غلاظت پھینکنے سے بھی متنبہ کیا۔ انہوں نے کہا ان پارکوں کو صاف و شفاف رکھنا ہمارا فرض ہے۔

لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ ان پارکوں کی شانِ رفتہ کو بحال کرنے میں اپنا کلیدی رول ادا کرے تاکہ جس مقصد کے لیے یہ پارکیں تعمیر کی گئی ہیں وہ مقصد پورا ہو جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.