ETV Bharat / state

شوپیان: سی آر پی ایف پارٹی پر مشتبہ عسکریت پسندوں کا حملہ - سکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے لیا

اس حملے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور حملہ آوروں کو ڈھونڈ نکالنے کے لیے تلاشی کارروائی شروع کردی ہے۔

سی آر پی ایف پارٹی پر مشتبہ عسکریت پسندوں کا حملہ

author img

By

Published : Jul 26, 2020, 11:09 AM IST

Updated : Jul 26, 2020, 11:25 AM IST

شوپیان میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے ڈیوٹی پر مامور سی آر پی ایف کی ایک ناکہ پارٹی پر حملہ کیا۔ تاہم اس حملے میں کسی بھی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

شوپیان: سی آر پی ایف پارٹی پر مشتبہ عسکریت پسندوں کا حملہ

جنوبی کشمیر کے شوپیان قصبہ کے بنہ بازار چوک میں تعینات سی آر پی ایف کی ناکہ پارٹی پر مشتبہ عسکریت پسندوں نے اتوار کی صبح 9 بجکر 57 منٹ پر فائرنگ کی جس کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے بھی جوابی کارروائی کی۔

اس حملے میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ فائرنگ کی وجہ سے آس پاس کے علاقوں میں ڈر کا ماحول ہے اور لوگ گھروں کی طرف بھاگتے دیکھے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

رنبیر گڑھ تصادم: عسکریت پسندوں کی شناخت

سکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور حملہ آوروں کو ڈھونڈ نکالنے کے لیے تلاشی کارروائی شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے مضافاتی علاقہ رنبیر گڑھ میں ہونے والے تصادم میں شدت پسند تنظیم لشکر طیبہ کے دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے تھے۔

Last Updated : Jul 26, 2020, 11:25 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.