شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ میں جموں کشمیر یوتھ سروس اسپورٹس کی جانب سے انٹر ڈسٹرکٹ فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی سوپور، ڈی سی بارہمولہ مہمان خصوصی تھے۔
اس ٹورنامنٹ میں سرکاری اسکولوں کے ساتھ ساتھ پرائویٹ اسکولوں کے بچوں نے حصہ لیا اور اس ٹورنامنٹ کا مقصد یہ ہے کہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ بچے کھیل کود میں حصہ لے۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے سوپور بائیذ ہائر سیکنڈری اسکول کے پرنسپل عبد الرشید نے کہا کہ کہ آج کل کے بچے اپنا زیادہ وقت موبائل فون اور منشیات جیسے غلط کاموں میں صرف کرتے ہیں۔
ضرورت اس بات کی ہے کی ہم بچوں کو پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیل کود جیسا ماحول بھی دے سکے تاکہ نئی نسل برے کاموں کے بجائے اچھے کاموں میں وقت صرف کریں۔
اور ہم امید کرتے ہیں کہ آ گے بھی ایسے پروگرام اور ٹورنامنٹ ہوتے رہے گے ۔