ETV Bharat / state

بی ایس ایف اور سی آئی ایس ایف میں خصوصی بھرتی مہم - کشمیر میں تعینات بی ایس ایف

جموں و کشمیر اور لداخ میں اتوار کو بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) اور سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) میں کانسٹیبل کی 1350 اسامیوں کے لئے پانچ ہزار 800 امیدواروں نے تحریری امتحان دیا۔

بی ایس ایف اور سی آئی ایس ایف میں خصوصی بھرتی مہم

author img

By

Published : Oct 18, 2020, 7:07 PM IST

کشمیر میں تعینات بی ایس ایف کے انسپکٹر جنرل راجیش مشرا نے بی ایس ایف ہیڈ کوارٹر ہمہامہ سری نگر میں نامہ نگاروں کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ یہ کانسٹیبل کی اسامیوں کے لئے خصوصی ریکروٹمنٹ مہم چل رہی ہے جس میں جموں و کشمیر اور لداخ سے تعلق رکھنے والے امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا: 'اسامیوں کی تعداد قریب ساڑھے تیرہ سو ہے۔ یہ بی ایس ایف اور سی آئی ایس ایف دونوں فورسز کے لئے ہے۔ سات سو اسامیاں بی ایس ایف کی ہیں جبکہ باقی سی آئی ایس ایف کی ہیں'۔

راجیش مشرا نے کہا کہ نومبر 2019 میں لئے جانے والے فزیکل ٹیسٹ میں گیارہ ہزار امیدواروں نے حصہ لیا تھا جن میں سے قریب پانچ ہزار 800 امیدوار نے کامیابی حاصل کی تھی جن کا آج تحریری امتحان لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا: 'یہ امتحان وادی کشمیر میں چھ جگہوں پر لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ تین سینٹر لداخ میں قائم کئے گئے تھے۔ دور دراز علاقوں میں بھی امتحانی سینٹروں کا قیام عمل میں لایا گیا تھا۔ امیدواروں نے اس امتحان میں جوش و خروش سے حصہ لیا ہے۔ اس امتحان میں پاس ہونے والے امیدواروں کو میڈیکل ٹیسٹ کے بعد تقرر نامے فراہم کئے جائیں گے'۔

آئی جی بی ایس ایف نے کہا کہ ہمیں وادی کشمیر کے نوجوانوں کی طرف سے کافی اچھا ردعمل ملا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا: 'کشمیر سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کا ملک کی سیکورٹی کے لئے اپنی خدمات دینے کا جوش دیکھ کر ہمیں بہت خوشی ہوئی ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.