اننت ناگ:مرکز کے زیر انتظام یو ٹی جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بائی پاس روڈ پر واقع کشمیرکلینک ساوتھ میں نجی ٹورس اینڈ ٹریولس السفیر کی جانب سے عازمین حج کے لئے تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
تاریخ میں پہلی بار جنوبی کشمیر کے اننت ناگ سے ایک نیجی ٹور اینڈ ٹریولز السفیر کو وزارت اقلیتی امور، حکومت کی طرف سے سابقہ اعداد و شمار کے علاوہ موجودہ سال کے حج کوٹے کے لیے 50 نشستوں کی منظوری ملی ہے۔ ان تمام عازمین حج نے آج اس حج اورینٹیشن پروگرام میں شرکت کی جس میں سفر بیت اللہ پر جانے والے تمام لوگوں کو خصوصی تربیت دی گئی۔ حج پر جانے والے عازمین کے ساتھ ایک معلوماتی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں خواتین و حضرات نے شرکت کی۔
وہ پرجوش اور خوش تھے کیونکہ یہ تربیت اسی کے لیے بہت ضروری ہے اور حج پر جانے سے پہلے حاجی صاحبان کو صیح تربیت حاصل کرنا آج ضروری سمجھا جاتا ہے ۔ حج پر جانے والے عازمین میں کافی خوشی پائی گئی۔ انہوں نے نیجی ادھارے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے صحیح طریقے سے تربیت دینے کے لیے السفیر ٹورز اینڈ ٹریول کا شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں:10th Class Results دسویں جماعت کے امتحان کے نتائج تشفی بخش
اس موقع پر معروف اسلامی مقررین مولانا ارشاد احمد تانترے المدنی اور مولانا غلام نبی پرے بھی موجود تھے اور انہوں نے پروگرام کے تناظر میں روشنی ڈالی۔