انہوں نے دعوی کیا کہ مرکزی حکومت اور جموں و کشمیر انتظامیہ وادی میں ٹورزم کو فروغ دینے کے لیے بہت سے اقدامات کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ "مرکزی اور جموں کشمیر کی حکومت مسلسل کوشش کر رہی ہے کہ وادی میں سیاحت کو فروغ ملے۔
جب یہاں صورت حال بہتر ہوگی تو ہم وادی میں بیرون ملک سے بھی سیاحوں کو وادی کا رخ کرنے کی طرف راغب کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ "جموں کشمیر میں سیاحت سے منسلک افراد کی مدد اور روزگار میں اضافہ کرانے کے لیے بھی کوششیں کی جارہی ہیں۔"
سرمائی کھیلوں کے بعد دیگر مقابلے بھی منعقد کیے جا سکتے ہیں تاکہ کشمیر میں سیاحت کو زیادہ سے زیادہ فروغ ملے۔