اس ریس کا افتتاح ایس ایس پی اونتی پورہ طاہر سلیم نے کیا اس ریس میں ایک سو بتیس کھلاڑیوں نے شرکت کی اور اپنے ہنر کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
رن فار فن نامی یہ دوڑ ڈی پی ایل اونتی پورہ کے موڈ سے کھریو موڈ لیتہ پورہ تک کیا تھا جس دوران سرینگر جموں قومی شاہراہ کے ایک سائڈ ہی گاڑیوں کی آمد ورفت جاری رہی۔
ریس میں شامل کھلاڑیوں کے لیے تمام ضروری اقدامات کئے گئے تھے رن فار فن نامی اس ریس میں گاندربل سے تعلق رکھنے والے گلبدین حکمت یار نے پہلی جبکہ بڈگام کے عمر حمید نے دوسری اور بہو اونتی پورہ کے آصف اعظم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
ریس کے اختتام پر ڈسٹرکٹ پولیس لائنز اونتی پورہ کے احاطے میں ایک پروقار انعامی تقریب منعقد ہوئی جس میں جنوبی کشمیر کے ڈی آئی جی پولیس اٹل گویل نے بطور مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
اس موقع پر ریس میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے گلبدین حکمت یار نے بتایا کہ اونتی پورہ پولیس کی یہ پہل خوش آئند ہے اور انھیں اس ریس میں شمولیت کے بعد سکون حاصل ہوا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ وادی کے نوجوانوں میں صلاحتیوں کی کمی نہیں ہے لیکن ضرورت ہے ان کو نکھارنے کی۔
ایس ایس پی اونتی پورہ طاہر سلیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نوجوان نسل میں کھیل کود کا جزبہ اجاگر کرنے اور منشیات سے بچانے کے لیے اس ریس کا اہتمام اونتی پورہ پولیس نے کیا تھا اور انھیں اس بات کی خوشی ہے کہ نوجوانوں کی طرف سے اس دوڈ میں جوش و خروش کے ساتھ شمولیت نے ہمارے حوصلے بڑھائے ہیں اور جن ایجنسیز نے اس ریس کے کامیاب انعقاد میں اپنا کردار ادا کیا ہے وہ مبارک بادی کے مستحق ہیں۔