ادھم پور: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور کے آرمی پبلک اسکول کے طالب علم ہربھدیپ سنگھ نے جنوبی افریقہ کے ٹینھکویٹ میں منعقدہ ڈبلو ای ایف ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طلائی تمغہ جیت کر ملک کا نام روشن کیا۔ انہوں نے جرمنی جیسی ٹیم کو شکست دے کر طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا۔ ذرائع کے مطابق جموں ہوائی اڈے پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا اور اس کے بعد وہ ادھم پور ضلع کے رامبل پنچایت میں واقع اپنے گھر پہنچے جہاں ان کے اہل خانہ، ان کے رشتہ داروں اور آس پاس کے لوگوں نے ان کا شاندار استقبال کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے۔ پہلی بار جموں کشمیر کے ایک چھوٹے سے قصبے کا ایک نوجوان بیرون ملک گیا اور گولڈ میڈل لے کر واپس آیا۔
یہ بھی پڑھیں: Inter District Soft Ball Competition پلوامہ میں صوبائی سطح کے سافٹ بال مقابلے کا آغاز
اس موقعے پر پربھدیپ نے بتایا کہ اس نے جنوبی افریقہ جیسی ٹیموں کو شکست دی۔ اس مقابلے میں انہوں نے چین، امریکہ اور آخر کار جرمنی کو شکست دے کر ورلڈ کپ میں گولڈ میڈل جیتا۔ اس کا کریڈٹ وہ اپنے والدین، اپنے کوچز، اپنے دوستوں اور اپنے تمام ہم وطنوں کو دیتے ہیں۔ آج اسکول پہنچنے پر یو پی ایس اسکول کے منیجر نے اسکول کے طلبہ کے ہمراہ پردیپ کا استقبال کیا۔ اسکول انتظامیہ کی جانب سے طالب علم کو خصوصی اعزاز سے نوازا گیا۔ اسکول کے پرنسپل نے کہا کہ یہ UPS اسکول، ادھم پور کے لیے فخر کی بات ہے کہ پردیپ نے ورلڈ کپ میں گولڈ میڈل جیتا ہے۔