ETV Bharat / state

ترال میں سیمپل کلیکشن سینٹر کا قیام - کرونا وائرس

جنوبی کشمیر کے سب ڈسٹرکٹ ترال میں آج پہلی بار کورونا ٹیسٹنگ کی سہولیات کا باضابطہ آغاز کیا گیا جس کے بعد عوام نے راحت کی سانس لی ہے۔

ترال میں سیمپل کلیکشن سینٹر کا قیام
ترال میں سیمپل کلیکشن سینٹر کا قیام
author img

By

Published : Apr 24, 2020, 8:50 PM IST

اس ضمن میں آج سب ڈسٹرکٹ ہسپتال ترال میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ستر سے زائد افراد کے سیمپلز لیے گیے۔

عوام نے راحت کی سانس لی

بی ایم او ترال ڈاکٹر بشیر احمد ملک نے میڈیا کو بتایا کہ اگرچہ ترال سب ڈسٹرکٹ میں کرونا وائرس کا کوئی مثبت کیس سامنے نہیں آیا ہے جو کہ ایک خوش آئند بات ہے تاہم عوام کو احتیاط سے کام لینا چاہیے اور سماجی دوری بنائے رکھنا چاہیے کیونکہ یہ وقت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترال میں انتظامیہ لاک ڈاؤن کے دوران بھی اچھے ڈھنگ سے کام کر رہا ہے اور عوام کو چاہیے کہ اس نازک موقع پر انتظامیہ کو اپنا تعاون فراہم کریں۔

واضح رہے کہ سب ڈسٹرکٹ ترال میں اب تک کرونا وائرس کا کوئی مثبت کیس سامنے نہیں آیا ہے تاہم انتظامیہ نے تین قرنطینہ مراکز قائم کرنے کے علاوہ ایک کویڈ اسپتال کا قیام عمل میں لایا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.