ETV Bharat / state

پاکستان کی قومی اسمبلی میں کشمیر سے متعلق قراردار منظور

پاکستان کی قومی اسمبلی نے کشمیر سے متعلق ایک قرار داد منظور کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بھارت جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کو منسوخ کرنے کے اپنے فیصلے کو واپس لے۔

پاکستان کی قومی اسمبلی میں کشمیر سے متعلق قراردار منظور
پاکستان کی قومی اسمبلی میں کشمیر سے متعلق قراردار منظور
author img

By

Published : Feb 4, 2020, 11:34 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 5:12 AM IST

پاکستانی میڈیا کے مطابق، پاکستان قومی اسمبلی کی منظور کردہ قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارت گذشتہ سال 5 اگست کو جموں و کشمیر سے متعلق اپنے فیصلوں کو فی الفور منسوخ کرے۔

اسپیکر اسد قیصر کی صدارت میں قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جہاں کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخر امام نے مسئلہ کشمیر سے متعلق قرار داد پیش کی۔

واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے 5 اگست 2019 کو جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت دفعہ 370 کو ختم کر دیا اور ریاست کو مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں میں تقسیم کر دیا تھا۔ گذشتہ سال 31 اکتوبر کو بھارت نے ریاست جموں و کشمیر کو دو مرکزی علاقوں جموں و کشمیر اور لداخ میں تقسیم کرنے کے فیصلے کو باضابطہ طور پر نافذ کیا۔

پاکستانی قومی اسمبلی کے ذریعہ منظور کی جانے والی قرار داد میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) سے بھی مطالبہ کیا گیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے سلسلے میں فوری طور پر ایک اجلاس طلب کرے۔

Intro:Body:

Pak National Assembly demands India roll back decisions on J&K

Conclusion:
Last Updated : Feb 29, 2020, 5:12 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.