ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں میڈیکل کالجز بنائے جائیں گے - حکومت ڈیڈ لائن

سنہ 2016 میں حکومت کی جانب سے جموں وکشمیر میں ایک منصوبے کے تحت پانچ میڈیکل کالجز کا قیام عمل میں لایا گیا تھا۔ یہ میڈیکل کالجز تقریباً 695 کروڑ کی لاگت سے راجوری ،ڈوڈہ، کٹھوعہ، بارہمولہ اور اننت ناگ اضلاع میں بنائے جا رہے ہیں۔

جموں و کشمیر میں میڈیکل کالجز بنائے جائے گے

author img

By

Published : Jan 27, 2020, 5:54 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 4:12 AM IST

طبی ڈھانچے کو مستحکم کرنے اور عوام کو جدید طبی سہولیات سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ اعلیٰ طبی تعلیم خاص کر ایم بی بی ایس کے خواہش مند طلبہ کے لیے یہ میڈیکل کالجز کافی اہمیت کے حامل ہیں۔

جموں و کشمیر میں میڈیکل کالجز بنائے جائے گے

ضلع اننت ناگ کے دیالگام میں سرکاری میڈیکل کالج کا تعمیراتی کام نومبر 2016 میں شروع کیا گیا تھا۔ 156 رقبہ اراضی پر مشتمل اس پروجیکٹ کا تعمیراتی کام (جے کے پی سی سی) جموں کشمیر پبلک کنسٹرکشن کارپوریشن نے ہاتھ میں لیا ہے۔

اگرچہ حکومت کی جانب سے دسمبر 2019 مذکورہ پروجیکٹ مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئ تھی، تاہم تعمیراتی کام سست رفتاری کا شکار ہونے کی وجہ سے حکومت ڈیڈ لائن کو پورا کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔گزشتہ چار برسوں کے دوران اس پروجیکٹ کا صرف 50 فیصد حصہ تیار کیا گیا ہے۔

سرکار کی جانب سے مذکورہ پروجیکٹ کو مکمل کرنے کی مدت رواں برس دسمبر تک بڑھا دی گئی ہے، تاہم تعمیری کام میں وسعت نہ آنے کی وجہ سے پروجیکٹ کو تیار ہونے کے لیے یہ وقت نا کافی ہے۔

139 کروڑ کے اس پروجیکٹ پر گزشتہ برس کے وسط تک 53.65 کروڑ کی رقم خرچ کی گئی ہے، تاہم ٹارگیٹ پورا نہ ہونے کی وجہ سے ابھی تک صرف 58 کروڑ روپیے خرچ کئے گئے ہیں۔

ادھر سرکاری عہدیداروں کا کہنا ہے کہ حالات اور موسم سرما کے دوران شدید برفباری کی وجہ سے تعمیراتی کام میں رکاوٹیں حائل ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کام میں سرعت لائی جائے گی اور امید ظاہر کی کہ نئی ڈیڈلائن تک پروجیکٹ کو مکمل کیا جائے گا۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 28, 2020, 4:12 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.