ریاست جموں و کشمیر کی 2 لوک سبھا نشستوں پونچھ اور بارہمولا کے لیے ووٹنگ ہو رہی ہے۔
بارہمولا کے ایسے 58 افراد کے لیے ادھم پور میں خصوصی پولنگ مرکز بنایا ہےجو اپنے پارلیمانی حلقہ سے باہر رہائش پذیر ہیں اور مہاجر کی سی زندگی گزار رہے ہیں۔
رتن لال نامی ووٹر نے کہا کہ مجھے جمہوریت پر پورا یقین ہے اسی لیے میں ووٹ ڈالنے آیا ہوں اور میں امید کرتا ہوں کہ کشمیر کا مسئلہ بہت جلد حل ہو جائے گا۔