ETV Bharat / state

کووڈ-19 کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر ہوگا بھاری جرمانہ

وزارت صحت کے مطابق جموں و کشمیر میں اب تک کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد 13899 ہوئی ہے۔

کوؤڈ-19 کے ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر ہوگا بھاری جرمانہ

author img

By

Published : Jul 21, 2020, 6:50 AM IST

Updated : Jul 21, 2020, 9:29 AM IST

جموں وکشمیر انتظامیہ نے تمام اضلاع کے ترقیاتی کمشنرز کو کووڈ 19 وبا کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے اپنے حد اختیار والے علاقوں میں جرمانہ عائد کرنے اختیارات دئیے ہیں ۔اس سلسلے میں جاری ایک نوٹفیکیشن کے تحت عوامی مقامات پر ماسک نہ پہنے یا تھوکنے پر 500روپے کا جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

اس حکمنامے کے تحت مرکزی علاقے میں ماسک پہنے بغیر گھوم رہے افراد سے فی کس 500 روپے جرمانہ وصول کیا جائے گا۔ جن افراد کو ضلعہ انتظامیہ کی جانب سے ہوم قرنطینہ میں رکھا گیا ہو اور وہ اس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے باہر قدم رکھے گے اور بے خوف گومے گے جس سے کوؤڈ-19 وبا کے انفیکشن کا مزید پھیلنے کا خدشہ لاحق ہے ایسے افراد سے فی کس 2000 روپے جرمانہ وصول کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ جن لوگوں کو عوامی مقامات پر یا بھیڑ بھاڑ والی جگہوں پر تھوکنے کا مرتکب پایا جائے گا، اُن سے بھی فی کس 500 روپے جرمانہ وصول کیا جائے گا۔ وہیں جن لوگوں کو سماجی دوری کو برقرار نہ رکھنے کا قصوروار پایا جائے گا جیسے دوکاندار یا اور کوئی کاروبار کرنے والے افراد کو عوام کے ساتھ ڈیل کرنی ہوتی ہے اس دوران اگر اِن کو سماجی دوری کو نہ عملانے کا مرتکب پایا گیا تو اُن سے فی کس 2000 روپے جرمانہ وصول کیا جائے گا۔

اسی طرح قرنطینہ کی ہدایات کی خلاف ورزی کے مرتکب 2000روپے کا جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔وہیں دوکانوں ،تجارتی مراکز پر سماجی دوری کے قواعدوضوابط پر عمل درآمد نہ کرنے پر 2ہزار روپے کا جرمانی وصولہ جائے گا۔

کوؤڈ-19 کے ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر ہوگا بھاری جرمانہ
کوؤڈ-19 کے ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر ہوگا بھاری جرمانہ

حکم نامے کے مطابق آٹو رکشہ مالکان کو معاشرتی دوری کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر 500 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا جبکہ بسز اور نجی گاڑیوں کے مالکان کو بالترتیب 3000 اور 2000 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔جس میں بڑی پسنجر بس سے 3000، لائٹ موٹر وئکل کار سے 2000،آٹورکشا اور ٹوویلر سے 500 روپے جرمانہ وصول کیا جائے گا۔

نوٹفیکیشن کے مطابق جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں کووڈ 19 رہنما خطوط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف آئی پی سی 1860کی دفعہ 188کےتحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

جموں و کشمیر: کورونا وائرس کے 751 نئے پازیٹیو کیسز

یہ جرمانہ انتیظامہ کی جانب سے اس وجہ سے عائد کیا جارہا ہیں تاکہ عوام کوؤڈ-19 کے ایس او پیز پر پابندی کے ساتھ عمل کرے اور اس مہلک بیماری پر قابو پایا جاسکے۔

ادھر سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرنے کے پاداش میں ضلع انتظامیہ سرینگر نے ایک شاپنگ کمپلکس کے ساتھ ساتھ کئی دوکانوں کو سربمہر کیا جبکہ خلاف ورزی کے مرتکب افراد پر جرمانہ بھی عائد کیا۔ انتظامیہ لوگوں سے بار بار اپیل کر رہی ہے کہ واضح کئے گئے ایس او پیز پر من عن عمل کریں۔ جبکہ گھر سے نکلتے وقت ماسک کا استعمال کرنے کے علاوہ سماجی دوری کا بھی خاص خیال رکھےتبھی جاکر اس عالمی وبا کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکتا ہے۔

Last Updated : Jul 21, 2020, 9:29 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.