ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں کا کہنا ہے سوپور قصبہ کا ضلع ہسپتال میں جو سہولت ہونی چاہئے وہ یہاں نہیں ہے اور قصبہ سوپور کی آبادی ساڑھے پانچ لاکھ لوگوں پر مشتمل ہے اور یہ آبادی سب ضلع ہسپتال سے منسلک ہے اور اس ہسپتال میں مریضوں کی کافی تعداد رہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہسپتال کی مشینری اکثر و بیشتر خراب رہتی ہے جس سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور جب بھی برف یا بارش ہوتی ہے تو ہسپتال کے احاطہ میں پانی جمع ہوجاتا ہے جس سے مزید مریضوں کو بیماروں کا خدشتہ رہتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس ہسپتال میں ایک ڈایبیٹیز سینٹر ہونا چاہیے تاکہ لوگوں کو سرینگر کے ہسپتالوں کا رخ نہ کرنا پڑتا۔
انہوں نے ڈائریکٹریٹ ہیلتھ سے گزارش کی ہے کہ سوپور ہسپتال میں خستہ حال ایمبولینسوں کے بدلے نئے گاڑیوں کا بند و بستہ کیا جائے۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد ان کے مطالبات کو پورا کیا جائے تاکہ عوام کو مشکلات سے نجات مل سکے۔