ETV Bharat / state

Heavy Rains In Pulwama پلوامہ میں موسلادھار بارش

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 15, 2023, 12:42 PM IST

جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔ موسلا دھار بارش کے سبب کسانوں کو بھی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مختلف علاقوں میں فصلوں کے برباد ہونے کی اطلاع ہے۔

پلوامہ ضلع میں موسلادھار بارش
پلوامہ ضلع میں موسلادھار بارش

پلوامہ: جہاں وادی کشمیر میں پچھلے کئی ماہ سے درج حرارت میں اضافہ دیکھنے کو ملا تھا جس کے سبب کسانوں میں کافی تشویش پایا جارہا تھا۔ وادی بھر کے ساتھ ساتھ ضلع پلوامہ میں خشک سالی جیسی صورتحال پیدا ہو گئی تھی۔ آج صبح سے ہی ضلع پلوامہ میں بارش کا سلسلہ شروع ہوا جس کی وجہ سے کسان کافی خوش نظر ارہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر پلوامہ ضلع کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی۔موسلا دھار بارش کے سبب کسانوں کو بھی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مختلف علاقوں میں فصلوں کی برباد ہونے کی اطلاع ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: Govt must support apple industry کاشتکاروں کا حکومت سے سیب صنعت کو بچانے کا مطالبہ

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں 15 ستمبر تک موسمی صورتحال جوں کی توں رہ کر گرمی کی شدت جاری رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 15 ستمبر کے بعد وادی میں موسم میں تبدیلی متوقع ہے جس دوران 17 اور 18 ستمبر کو ہلکی بارشوں کا بھی امکان ہے۔ اس دوران موسم ابر آلود رہ سکتا ہے۔ اس سے درجہ حرارت میں کمی ہو ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پلوامہ ضلع سمیت مختلف اضلاع میں موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.