ETV Bharat / jammu-and-kashmir

معلق اسمبلی کا کوئی امکان نہیں، بی جے پی ایسا چاہے گی لیکن یہ ہونے والا نہیں: عمر عبداللہ - NC Shikara Rally in Dal lake

جموں وکشمیر میں جاری اسمبلی انتخابات کے بیچ نیشنل کانفرنس نے انتخابی تشہیر کے لیے ڈل جھیل میں شکارا ریلی کا انعقاد کیا۔ اس درمیان سابق وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی پر نشانہ لگایا۔ انہوں نے کہا کہ 'بی جے پی کشمیر میں معلق اسمبلی چاہتی ہے تاکہ اسے یہاں گورنر راج کو جاری رکھنے کا بہانہ مل جائے۔'

ڈل جھیل میں نیشنل کانفرنس کی شکارا ریلی
ڈل جھیل میں نیشنل کانفرنس کی شکارا ریلی (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 23, 2024, 7:27 AM IST

ڈل جھیل میں این سی کی شکارا ریلی کے دوران عمر عبد اللہ کا میڈیا سے خطاب (ETV Bharat)

سرینگر: جموں و کشمیر میں جاری اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے انتخابی تشہیر کا آج آخری دن ہے۔ سیاسی پارٹیاں اپنے اپنے امیدواروں کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے پورا زور لگا رہی ہیں۔ دریں اثنا 22 ستمبر کو جموں و کشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر میں نیشنل کانفرنس کی طرف سے ایک شکارا ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ڈل جھیل میں منعقدہ شکارا ریلی میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ، ممبر پارلیمنٹ آغا روح اللہ اور حلقہ انتخاب زڈی بل تنویر صادق نے شرکت کی۔ پارٹی قائدین کے علاوہ درجنوں بھی شکارا پر موجود تھے۔

ریلی کے دوران میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ان انتخابات کے نتیجے میں معلق اسمبلی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے بی جے پی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ وہ تو چاہیں گے کہ کسی کو اکثریت نہ ملے اور معلق اسمبلی ہو تاکہ انہیں گورنر رول کو مزید کھینچنے کا بہانہ مل سکے۔

مزید پڑھیں: جب چین سے بات چیت کی جاسکتی ہے تو پاکستان سے کیوں نہیں؟ امت شاہ سے فاروق عبداللہ کا سوال

عمر عبدللہ بڈگام نشست پر این سی کا دبدبہ برقرار رکھنے میں کیا اس مرتبہ کامیاب ہونگے؟

نیشنل کانفرنس کی جانب سے اس شکارا ریلی کا کا انعقاد زڈیبل حلقہ انتخاب کے امیدوار تنویر صادق کے حق میں انتخابی تشہیر کے لیے کیا گیا۔ ریلی میں پارٹی لیڈران شکارا پر نیشنل کانفرنس کا جھنڈا لہراتے ہوئے دیکھے گئے۔ اس دوران عمر عبداللہ کو بھی ہل نشان والا جھنڈا لہرتے ہوئے دیکھا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.