کولگام: جموں و کشمیر کے کولگام ضلع میں محکمہ زراعت اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ٹیم کے لارو میں ناکہ چینکنگ کے دوران غیر رجسٹرڈ کھاد کے ایک ٹرک کو ضبط کیا گیا۔اس موقع پر ایک شخص کی گرفتاری بھی عمل میں آ ئی ہے ۔Enforcement Dept Seized Truck During Naka Checking In Kulgam
کھاد کے انسپکٹر جیلانی زرگر اور انسپکٹر کولگام محمد فاروق ایتو کی نگرانی میں ضلع لارو میں ایک خصوصی ناکہ چینک کا اہتمام کیا گیا۔ ناکہ چیکنگ کے دوران افسران نے ایک ٹرک کو ضبط کیا۔ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے پر کیڑے مار دوا کے ڈیلر پر مقدمہ درج کیا گیا۔پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔
اہلکار نے بتایا کہ مخبروں کی جانب سے ٹھوس اطلاع ملنے کے بعد کوگلام میں ناکہ چیکنگ کا اہتمام کیا گیا۔ناکہ چیکنگ کے دوران ایک ٹرک ضبط کی گئی ۔ٹرک کی تلاشی کے دوران 180 کیوٹس کیلشیم + میگنیشیم + بوران برآمد کئے گئے۔اس کے ساتھ ہی ملزم کو مطلوبہ دستاویزات فراہم کرنے کو کہا گیا .ملزم دستاویزات پیش کرنے میں ناکام رہا۔
یہ بھی پڑھیں:Rajouri Accident Mother Daughter Killed راجوری سڑک حادثہ میں ماں بیٹی ہلاک، دو زخمی
ڈیوٹی پر تعینات اہلکار نے مزید کہا کہ ضبط شدہ اکیڑا مارنے کی دواوں کو ڈار فرٹیلائزر لارو کولگام کے احاطے میں ڈمپ کیا جا رہا تھا۔عہدیدار نے کہا کہ محکمہ زراعت کے ڈائریکٹر کی ہدایت پر کیڑے مار دوا / کھاد / بیج کے ڈسٹری بیوٹرز / ڈیلرز کے خلاف کیڑے مار دوا ایکٹ 1968 کے خلاف مہم کو مزید تیز کی جائے گی۔Enforcement Dept Seized Truck During Naka Checking In Kulgam