ETV Bharat / state

Felicitation Ceremony پلوامہ میں کھیلوں کے صحافیوں کو استقبالیہ دیا گیا - ضلع پلوامہ

محمکہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس نے کھیل صحافیوں کے عالمی دن کے موقعے پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا جس میں ضلع پلوامہ سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کی عزت افزائی کی گئی۔

پلوامہ میں کھیلوں کے صحافیوں کو استقبالیہ دیا گیا

author img

By

Published : Jul 6, 2023, 7:19 PM IST

پلوامہ میں کھیلوں کے صحافیوں کو استقبالیہ دیا گیا

پلوامہ: اسپورٹس جرنلسٹس کے عالمی دن کے موقعے پر جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں آج محمکہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس نے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا تھا جس میں ضلع کے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ صحافیوں نے شرکت کی۔ یہ پروگرام ضلع اسپورٹس افسر پلوامہ جگدیش رائے شرما کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں محمکہ کے دیگر افسران بھی موجود رہے۔

اس موقعے پر محمکہ کے افسران کے ساتھ ساتھ صحافیوں نے بھی خطاب کیا۔ صحافیوں نے خطاب کرتے ہوئے محمکہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ محمکہ نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھنے کے لیے ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے اسی کے ساتھ محمکہ باصلاحیت نوجوانوں کے صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے کام کررہا ہے جو قابلِ ستائش ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Tral Premier League سرینگر الیون نے ترال پریمیر لیگ کا خطاب جیتا

وہیں محمکہ کے افسران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا ایک اہم کردار ادا کرتا ہے جو انتظامیہ یا سرکار کی جانب سے لوگوں کے لیے کیے گئے اقدامات کو عوام تک پہنچانے کا کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ یا محمکے کی جانب سے جو بھی کام کیے جاتے ہیں ان کو لوگوں تک پہنچانا ضروری ہے۔ اس موقعے پر ضلع اسپورٹس افسر پلوامہ جگدیش رائے شرما نے بات کرتے ہوئے کہاکہ میڈیا کا ایک اہم کردار ہے۔ اگر میڈیا سرکار کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات لوگوں تک نہیں پہنچائے گا تو عوام اہم معلومات سے محروم رہ جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.