ETV Bharat / state

کرائم برانچ نے غیر قانونی تعمیرات کی تحقیقات کا آغاز کردیا

author img

By

Published : Aug 7, 2020, 5:51 PM IST

مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کے سرینگر میں بڑھتی ناجائز تعمیرات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس کی کرائم برانچ نے جمعہ کے روز سے تحقیقات شروع کردی ہے۔

کرائم برانچ نے غیر قانونی تعمیرات کی تحقیقات کا آغاز کردیا
کرائم برانچ نے غیر قانونی تعمیرات کی تحقیقات کا آغاز کردیا

جموں و کشمیر پولیس کی کرائم برانچ کے سینیئر افسر نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ " کافی عرصے سے ہمیں شکایت موصول ہو رہی تھیں کہ شہر میں ناجائز تعمیرات ہو رہی ہیں۔ ان تعمیرات میں رہائشی، تجارتی مرکز کے علاوہ آبی پناہ گاہوں پر قبضہ شامل ہیں۔"

ان کا مزید کہنا تھا کہ " کچھ مقامات پر تو انتظامیہ کی جانب سے اجازت دی گئی ہے لیکن تعمیرات اجازت کے برعکس ہوئی ہے۔ ان کے خلاف بھی کاروائی کی جا رہی ہے۔"

تفصیلات فراہم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ " آج صبح ہم نے سرینگر شہر کے کئی مقامات جن میں چھان پورہ، کرن نگر، جواہر نگر، صنعت نگر، ذکریٰ جیسے علاقوں میں چھاپہ ماری کی اور ناجائز تعمیرات کے کاغذات ضبط کئے۔ ان کے خلاف مزید کارروائی کی جائے گی۔"

ان کا مزید کہنا تھا کہ " عوام کی جانب سے یہ شکایت بھی موصول ہو رہی تھیں کہ سیاسی لیڈران اور کارپوریشن کے افسران غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں کی حمایت کرتے ہیں۔ ان سب باتوں کی بھی تحقیقات ہو رہی ہے اور اگر کوئی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پایا جاتا ہے تو اس کے خلاف بھی فوری کاروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل ای ٹی وی بھارت نے بھی سرینگر کے جامعہ مسجد کے علاقے میں ہوئی ایک ناجائز تعمیرات کی خبر شائع کی تھی جس کے بعد متعلقہ حکام حرکت میں آئے اور ناجائز طریقے سے تعمیر کردہ تجارتی مرکز کو سیل کردیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.