حال ہی میں قید سے رہا کیے گیے جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ عمرعبدللہ نے قومی لاک ڈاؤن میں تین مئی تک توسیع کی حمایت کی ہے۔
انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا: 'ہم لاک ڈاؤن کے خواہاں تو نہیں تھے لیکن کووڈ۔ 19 کے خطرات و خدشات کے پیش نظر، لاک ڈاؤن ناگزیر بن گیا ہے۔ ہمیں حکام کا تعاون کرنا چاہیے تاکہ تین مئی سے آگے مزید لاک ڈاؤن کی گنجائش نہ رہے۔'
انہوں نے ایک اور ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے لکھا: 'ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم سماج کے کمزور اور غریب طبقے کی مدد کے لیے آگے آئیں۔ یہ صرف حکومت کی ذمہ داری نہیں ہے بلکہ ہمارا بھی فرض بنتا ہے کہ ہم کمزور طبقہ کا خیال رکھیں۔'
واضح رہے وزیراعظم نریندرمودی نے آج قوم کے نام اپنے خطاب میں کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو مزید روکنے کے لیے تین مئی تک لاک ڈاؤن میں توسیع کا اعلان کیا۔