چیف مڈیکل افسر اور بلاک میڈیکل افسر کی جانب سے خصوصی تشکیل دی گئی ٹیموں نے ان دکانداروں اور دوسرے سروس پرووائیڈرز کے کورونا وائرس کے نمونے حاصل کیے۔
سیمپلنگ کے انچارج وسیم یوسف کا کہنا تھا کہ دو دن تک تین سو سے زائد نمونے حاصل کیے گئے اور یہ سلسلہ آئندہ دنوں میں بھی جاری رہے گا۔ کورونا ٹیسٹ کا عمل تب تک جاری رہے گا جب تک سب ٹیسٹ مکمل نہیں ہو جاتے۔
وہیں ٹریڈ کے صدر شمشاد احمد نے محمکہ صحت کے اس اقدام کی کافی ستائش کی ہے۔
کیونکہ ان تجارت پیشہ افراد کا تعلق عام صارفین کے علاوہ عام لوگوں سے ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مارکٹ میں کئی مثبت کیسز سامنے آنے کے بعد 'ہم نے ڈی سی بانڈی پورہ سے درخواست کی ہے کہ سب تجارت پیشہ افراد کی جانچ ہونی چاہیے اور اسی درخوست پر یہ نمونے لیے جارہے ہیں۔
اس سلسلے میں چیف میڈیکل افسر کا کہنا تھا کہ اس نمونے کی بدولت کورونا وائرس کے مریضوں کو ڈھونڈ نکالنے میں آسانی ہوگی۔
انہوں نے کاروباری اور دکانداروں سے اس عمل میں اپنا تعاون دینے کے لیے شکریہ ادا کیا ہے۔